ملائیشیا ، پولیس نے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

کوالالمپور (میڈیا92نیوز آن لائن) ملائیشیائی حکام نے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کے درمیان مختلف چھاپوں کے دوران چھ افراد کو دہشتگرد گروپوں کے ساتھ تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے جانے والے افراد دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق ملائیشیا ، سنگاپور ، بنگلہ دیش اور جاپان سے ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حراست مین لئے گئے افراد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …