سعودی ولی عہد پاکستان کے 2روزہ دورے پر آ ج اسلام آباد پہنچیں گے

شانداراستقبال ہوگا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، معززمہمانوں کیلیے انتظامات کا خود جائزہ لیا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)سعودی ولی عہد محمد سلمان پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پر آ ج ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔سعودی ولی عہد محمد سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پر آج ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، اہم وزرا اورممتازتاجروں کاایک اعلی سطحی وفد ولی عہد کے ہمراہ ہے۔ اپریل2017 میں ولی عہدکا عہدہ سنبھالنے کے بعدکسی بھی سعودی اعلی شخصیت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزرا اپنے متعلقہ ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریںگے جس میں اپنے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریںگے۔ دونوں ملکوں کے تاجر نجی شعبے میں اشتراک عمل کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔علاوہ ازیں ہفتہ کووزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پراستقبال، مصروفیات اور معزز مہمانوںکے لیے کیے جانے والے دیگرانتظامات کا خود جائزہ لیا، معززمہمان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ آج کا پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاری اورکاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ آسان ویزہ اورکاروبارکے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا ،انھوں نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …