سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزرا کو دےدیا

اسکیموں کا جائزہ جاری ہے ‘ریاض دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا
سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح
ریاض(میڈیا92نیوز آن لائن) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار وزراءکو تفویض کردیا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کےساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کےساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔بدھ کے روز اس ضمن میں سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا ،جس کے لیے اسکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری سمیت 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …