جرمن امدادی جہاز کا نام اپنے بیٹے کے نام پر رکھے جانے پر مسرور ہیں ،والد عبداللہ کردی
میڈرڈ(میڈیا92نیوز آن لائن) بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سرگرم ایک جرمن بحری جہاز کا نام بدل کر شامی بچے ایلان کردی نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ تین سالہ کرد نڑاد ایلان کی لاش 2 ستمبر 2015 کو ترکی کے شہر بدروم کے ساحل پر ملی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کے جزیرے میں منعقد جہاز کا نام بدلنے کی تقریب میں ایلان کے والد عبداللہ کردی اور اس کی بہن تیما کردی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر عبداللہ کردی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ جرمن امدادی جہاز کا نام اپنے بیٹے کے نام پر رکھے جانے پر مسرور ہیں ، ساحل پر مردہ حالت میں پائے جانے والے ایلان کو کبھی نہیں بھلایا جانا چاہیے۔ننھا ایلان اپنے بھائی غالب اور والدہ ریحانہ کے ساتھ اس وقت موت کا شکار ہو گیا جب ان کی ربڑ کی کشتی بحیرہ ایجہ میں ڈوب گئی تھی۔ ترکی کے ایک ساحل پر ایلان کی لاش کی تصویر پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور اس نے لوگوں کو غم کے سمندر میں غرق کر دیا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia international islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …