11 سالہ بچی کو ماں بنانے والے شخص کو سخت ترین سزا دے دی گئی

ڈلاس:(میڈیا 92/آن لائن) امریکی عدالت نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے والے شخص کو 60 سال قید کی سزا سنادی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مقامی شہری رولی آرولڈو کو 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور بچی کے حاملہ ہوجانے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 60 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ سنگین جرم ہے، بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی گئی بلکہ وہ حاملہ ہونے کے سبب کم سنی میں ہی ایک بچے کی ماں بن گئی۔ بچے کا ڈی این اے بھی ملزم کے ساتھ مل گیا ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 11 سالہ بچی کو فروری 2018 میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسی وقت شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے بچی کو حفاظت میں لے لیا اس دوران ملزم نے پھر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور گرفتار ہوگیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے جنسی زیادتی کا الزام قبول کرلیا جب کہ ملزم کا ڈی این اے بھی زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے سے میچ کرگیا ہے۔ ملزم کو 60 سال قید کے دوران پے رول پر بھی رہا نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …