بھارت میں حیران کن واقعہ، ساس نے اپنی بہو کی انگلیاں چبا ڈالیں

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) آپ نے ساس بہو کی لڑائی کے بارے میں سنا ہوگا، اکثر گھروں میں ساس بہو کی توتو میں میں جاری رہتی ہے. ساس اور بہو میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہوتا رہتا ہے. لیکن بھارت میں ایک ایسا حیران کن رہ پیش آیا کہ سن کر سب کے ہوش اُڑ گئے. بھارت کی ایک ساس کو وقت پر کھانا نہ ملنے پر غصے میں آگئی اور اپنی بہو کی انگلیاں چبا ڈالیں.
https://media92.pk/2019/02/04/شاہ-رخ-خان-کی-کا…میں-نہ-جانے-کی-و/
یہ واقع بھارت کے شہر بریلی میں پیش آیا. رپورٹ کے مطابق 32 سالہ پریتی اپنے نومولود بچے کو دودھ پلا رہی تھی کہ اس کی 65 سالہ’سوشیلہ دیوی‘ ساس نے اس کو کھانے بنانے کا کہا اس پر پریتی نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ ابھی کچھ دیر انتظار کریں، سب اس کا اتنا ہی کہنا تھا کہ اس کی ساس اپنا آپا کھو بیٹھی اور اپنی بہو کی انگلیاں چبا ڈالیں. اس واقعہ کے بعد ساس گھر سے بھاگ گئی اور اس کی بہو کو اسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کے مطابق اس واقعہ کی رپورٹ درج کردی گئی ہے، اور پریتی کی ساس سوشیلہ دیوی جو اس واقعے کے بعد فرار ہے اس کو جلد گرفتار کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …