In this April 10, 2018, file photo, Masazo Nonaka eats a cake after receiving the certificate from Guinness World Records as the world's oldest living man at then age 112 years and 259 days during a ceremony in Ashoro on Japan's northern main island of Hokkaido. In the early hours of Sunday, Jan. 20, 2019, Nonaka died at his home _ a hot springs inn _ in northern Japan at the age of 113. (Masanori Takei/Kyodo News via AP)

دنیا کا معمر ترین شخص کتنی عمر میں انتقال کرگیا؟ جانیئے

جاپان(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی شہری ماسازو نوناکا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل تھا جس کے مطابق ماسازو نوناکا جولائی 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔گنیز بک نے گزشتہ سال اسپین کے شہری فرانسسکو نونیز الیورا کے انتقال کے بعد ماسازو نوناکا کو دنیا کا سب سے معمر ترین شخص قرار دیا تھا۔معمر ترین شخص مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصبح مردہ حالت میں پائے گئے۔اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔نوناکا کی پوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے اور صبح ہمیں کسی قسم کی خدمت کا موقع دیئے بغیر ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …