ٹرمپ اور کِم جانگ کی دوسری اہم ملاقات کب ہوگی؟ جانیئے

واشنگٹن:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان سے آئندہ ماہ دوسری ملاقات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار کِم یانگ نے ملاقات کی جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا۔ دونوں ممالک عشروں سے جاری محاذ آرائی ختم کرنے کے لئے جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی تصدیق تک شمالی کوریا پر دباؤ اور پابندیاں برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2018 میں سنگاپور کے تفریحی جزیرے سینٹوسا میں ملاقات ہوئی تھی جو 38 منٹ تک جاری رہی جس میں مترجمین کے علاوہ کوئی شریک نہ تھا۔
اس موقع پر کم جونگ نے کہا تھا کہ ‘ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہر کوئی جنگ کر سکتا ہے لیکن صرف بہادر ہی امن لا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …