لندن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانوی شہزادہ فلپ کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ تاہم وہ اس حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ کے شوہر 97سالہ شہزادہ فلپ کی گاڑی کو مشرقی انگلینڈ میں حادثہ پیش آیا جس کے باعث انکی گاڑی اُلٹ گئی تاہم وہ اس خطرناک حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔ رپورٹس کے مطابق شہزادہ فلپ خود گاڑی چلا رہے تھے کہ دوسری گاڑی سے تصادم ہوا جبکہ حادثے کے نتیجے میں تمام افراد معمولی زخمی ہوئے۔
ٹیگزaccident car london media92news media92tv prince philip
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …