سعودی عرب میں ایک اور تبدیلی آگئی

سعودی عرب(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب میں 15ہزار سے زائد خواتین نے پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا۔سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر جاری ہے جہاں خواتین پر لگی کئی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔ سعودی خواتین پر اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے پر لگی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ پابندی ختم ہونےکے بعد خواتین نے پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل فٹ بال میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔جدہ میں منعقد ہونے والے اطالوی سپر کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں 62ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے جن میں 15ہزار سے زائد خواتین شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …