مائیک کوہن نے ٹرمپ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک کوہن کا کہنا تھا کہ الیکشن دھاندلی پر جیسا واشنگٹن پوسٹ نے لکھا وہ میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کیا۔مائیک کوہن نے بتایا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاوا ہے جو وفاداری کے قابل نہیں تھا۔واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی تھی کہ مائیکل کوہن نے آن لائن عوامی رائے کا ڈیٹا صدر ٹرمپ کے حق میں کرنے کے لیے ایک آن لائن فرم کو پیسے دیئے تھے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …