بھارت(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارت کا ایک ’امیر ترین‘ جوڑا جو کہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرنے کا خواہش مند ہے اور اس کے لیے پیسے جمع کرنےکے لیے دونوں میاں بیوی چائے کا اسٹال لگاتے ہیں۔’ انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کےشہر کوچی کے رہائشی 70 سالہ ’ویجاین‘ اور اُن کی اہلیہ کا دنیا کے 23 ممالک گھومنے کا خواب ہے جس کے لیے پیسے جمع کرنے کے لیے انہوں نے چائے کا اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا اور یہ کام وہ دونوں تقریباً 55 سال سے کررہے ہیں۔بھارت کے معروف بزنس مین ’آنندمہندرا‘ کو جب اس جوڑے کے بارے میں علم ہوا کہ یہ دونوں دنیا گھومنے کے لیے پیسے جمع کررہے ہیں اور اس کے لیے وہ چائے کا اسٹال لگاتے ہیں تو انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑے کا نام فوربز امیر لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے لیکن اُن کے خیال میں یہ دونوں بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور اُن کی دولت زندگی کا انحصار ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویجاین نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں گھومنا اُن کے بچپن کا خواب تھا لیکن اس کے لیے ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے چائے کا اسٹال لگائیں گے لہذا انہوں نے بھارت کے شہر ’کوچی‘ کی گلیوں پر چائے کی فروخت کا کام شروع کردیا۔ویجاین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےمزید بتایا کہ انہوں نے چائے کا اسٹال لگانے کا کام سال 1963 میں شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی چائے پورے شہر میں مقبول ہوگئی اور اب نا صرف کوچی بلکہ پورے بھارت سے لوگ ان کے اسٹال چائے پینے آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن میں تقریباً 300 سے 350 روپے کما لیتے تھے جس میں سےوہ 300 گھومنے کے لیے جمع کرتےہیں اور باقی رقم سے روز کا خرچہ نکالتے ہیں۔اس کے علاوہ ویجاین نے بتایا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ اب تک سنگاپور، ارجنٹینا، پیرو، سوئٹزرلینڈ، برازیل اور دیگر ممالک گھوم چکے ہیں تاہم وہ مزید پیسے جمع کررہے ہیں تاکہ اور دیگر مختلف ممالک کی بھی سیر کے لیے جاسکیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN couple DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad indian IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November richest tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …