دنیا کے امیر ترین جوڑے کی امیر ترین طلاق، جانیئے دلچسپ خبر

نیویارک(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)دنیاکاامیرترین جوڑاایک دوسرےسےالگ ہورہاہے‘دنیاکےامیرترین شخص اورایمازون کےبانی جیف بیزوزاور ان کی اہلیہ میکنزی شادی کے25سال بعد ایک دوسرےسےالگ ہورہے ہیں‘ امکان ہے کہ دنیا کی مہنگی ترین طلاق بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ٹوئٹرپراس جوڑےنےمشترکہ بیان جاری کیاجس میں بتایا گیا ʼ طویل عرصےتک الگ رہنےکےبعدہم نے طلاق کافیصلہ کیاہے مگربطوردوست اپنی زندگیوں کو شیئر کرتےرہیں گے۔ہم دنیا کو اپنی زندگی کے ایک اہم مرحلے سے آگاہ کررہے ہیں، 54سالہ جیف بیزوزاور48سالہ میکنزی کی ملاقات نیویارک کی ایک کمپنی میں کام کرتے ہوئی تھی اورانہوں نےشادی کافیصلہ کیاتھا‘اس کے فوری بعد وہ نیویارک سے سیایل منتقل ہوگئے‘ جیف بیز و ز دنیا کے امیرترین شخص ہیں جن کےاثاثوں کی مالیت بلو مبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق 137 ارب ڈالرز ہے‘ یہ دنیاکی مہنگی ترین طلاق بھی ثابت ہوسکتی ہے‘میکنزی نے متعدد ناول تحریرکئے‘ان دونوں کے 4 بچے ہیں۔ طلاق کے باعث جیف بیزوز سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا ٹائیٹل چھن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …