سعودی عرب(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب نے30برس میں پہلی بار پیٹرول ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کےتیل ذخائر266ارب بیرل تک پہنچ گئے۔سعودی عرب کےگیس ذخائر میں 17ٹریلین مکعب فٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گیس ذخائر 319 اعشاریہ 5 ٹریلین مکعب فٹ ہوگئے ہیں۔وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ نئے مصدقہ اعدادوشمار نے ہمارے اس یقین کو درست ثابت کردیا ہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔ اس سے 3اہم حقائق اجاگر ہوئے ہیں۔ پہلا یہ کہ پوری دنیامیں سب سے کم لاگت والے تیل ذخائر کا مالک سعودی عرب ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ تیل پیداوار سے نکلنے والے کاربن کی کثافت مملکت میں سب سے کم ہے۔تیسری بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی صنعت سے تعلق رکھنے والوں کو منافع کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے وہی پیمانے استعمال کرنے چاہئے جن پر سعودی آرامکو عمل پیرا ہے۔سعودی آرامکو کے دائرے میں آنے والے پیٹرول اور گیس کے ذخائر کی تصدیق ڈیگولر اینڈ مکنٹن (ڈی اینڈ ایم) نے کردی ہے۔31دسمبر 2017ءکو سعودی عرب کے تیل ذخائر263 اعشاریہ 2ارب بیرل تھے۔ان میں 2.2ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی ذخائر میں کویت اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ آئل فیلڈ کے وہ ذخائربھی شامل ہیں جو سعودی عرب کے حصے میں آتے ہیں۔مشترکہ آئل فیلڈ دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ طور پر تقسیم شدہ ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November saudi arab tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …