نیویارک،واشنگٹن اوراوریگن میں خطرناک وبا پھیل گئی

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نیویارک،واشنگٹن اوراوریگن میں خسرہ کےدرجنوں مریض سامنےآنےپرتشویش کی لہردوڑ گئی۔حکام کےمطابق صرف نیویارک میں خسرہ کے کم ازکم ایک سوساٹھ کیسزرپورٹ ہوئےہیں ۔خسرہ سےزیادہ متاثرہونےوالوں میں بروکلن اورروک لینڈ کاونٹی کی قدامت پسند یہودی کمیونٹی شامل ہے۔حکام کےمطابق امریکا میں نوےفیصد بچوں کی خسرہ کی ویکسین لگائی جاتی ہیں تاہم کچھ مذاہب اور نظریات کے ماننےوالے ویکسین لگوانے سے معذرت کرلیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی نوجوانوں میں ذہنی تناؤ منشیات لینے کی سب سے بڑی وجہ بن گیا

واشنگٹن: حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ امریکی نوجوان …