President Donald Trump speaks during a news conference in the Rose Garden of the White House after meeting with lawmakers about border security, Friday, Jan. 4, 2019, in Washington. (AP Photo/ Manuel Balce Ceneta)

ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد سے متعلق ایک اور اہم بیان دے دیا

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، دیوار سرحدی سیکیورٹی کے لیے لازمی ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے ٹیلی وژن پر امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5اعشاریہ 7ارب ڈالر درکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سینیٹر چک شومر اور دیگر ڈیموکریٹس ماضی میں دیوار کی حمایت کرتے رہےہیں، میرے صدر بنتے ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ نے بارڈر سیکیورٹی کےلیے فنڈ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا، کانگریسی رہنماؤں کو جمعرات کو مذاکرات کے لیے وائٹ ہاؤس بلایا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …