تہران(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران کے شہریوں نے ایک پر اسرار بدبوکی شکایت کی ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بدبو کا ذریعہ تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کےہزاروں شہریوں نے سوشل میڈیا پر شہر میں سلفر یا سڑی ہوئی مچھلی کی پھیلی ہوئی بو کی شکایت کی جس کے بعد فارسی میں ٹوئٹر پر بدبو، پراسرار بدبو، اور ناگوار بدبو کے ہیش ٹیگ گردش کرنے لگے۔اس پراسرار بو سے لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے، کئی بڑے اخبارات میں اس کے بارے میں خبریں شائع ہوئی ہیں تاہم اس کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کہاں سے پھیل رہی ہے۔کچھشہریوں کا کہنا ہے کہ یہ انقلاب چوک میں ایک گٹر پائپ لائن کے پھٹنے سے پھیل رہی ہے لیکن شہر کی مونسپل کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ایسی کوئی گٹر پائپ لائن نہیں پھٹی ہے۔دوسری جانب حکام نے عوام کو تسلّی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س بدبو کے بارے میں پریشانی یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نےحکام کو ان کی اس تسلّی پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ’ جب بھی حکام کسی بات کی تردید کرتے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے اس میں کوئی سچائی ہے اور ہمیں اس طرح ہی بہت سے چیزوں کے بارے میں علم ہوتا ہے۔‘کچھ صارفین نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ یہ بدبو بدعنوانی کرپشن، چوری، فراڈ اور جبر کی ہے۔‘
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia iran islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November tehran tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …