امریکہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) 2019 کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے لیے امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آگئی، دو برسوں سے پاک امریکا تعلقات پر جمی برف بالآخر پگھلنے لگی ہے۔اس کی تازہ مثال سال نو پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو مثبت پیغام دیتے ہوئے نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، میں پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں، یہ ملاقات اب زیادہ دور کی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کررہا ہے جو درست ہے، روس کبھی سوویت یونین تھا، افغانستان نے اسے روس بنایا کیوں کہ سوویت یونین افغانستان میں جنگ لڑتے ہوئے دیوالیا ہوگیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں اس لیے گیا تھا کہ دہشت گرد روس میں داخل ہورہے تھے، روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ باتیں کر کے افغانستان میں نہ صرف سابق سوویت یونین کی مداخلت جائز قرار دے دی بلکہ ان کا مقصد افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کی راہ بھی ہموار کرنا ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada change channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November trump tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …