نئے سال کا جشن، لندن میں سب تیاریاں مکمل

لندن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانیہ میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اسی سلسلے میں ریہرسل کے دورا ن لندن آئی ‘کے دیوہیکل فیرس وہیل پر سالِ نو کے کاؤنٹ ڈاؤن اورروشنیوں کی ریہرسل کی گئی ۔لندن آئی کو سرخ ، نیلے اوردیگر دلکش رنگوں کی روشنیوں سے روشن کیااور سال نو کے اس جشن کو منانے کی ریہرسل کے دوران کئی افراد نے شرکت کی۔ریہرسل کے دوران پرفارم کی گئی تمام تیاری کو فائر ورک کے ساتھ نیو ایئر نائٹ پر باقاعدہ جشن کی صورت میں منایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …