سعودی کابینہ میں بھی تبدیلی آگئی

الریاض:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردیں۔سعودی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ وزیرخزانہ ابراہیم ال اصاف کو وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے جب کہ عادل الجبیر کو وزارت خارجہ میں مشیر مقررکیا گیا ہے۔شہزادہ عبداللہ کونیشنل گارڈز کا سربراہ ، جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جبکہ مساعد ال عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ دیا گیا ہے جب کہ ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ کو وزیر تعلیم کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبک دوش کر کے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقررکیا گیا ہے۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں ملکی مفاد کی خاطر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …