مشعل نے ہیلری کو ہرا دیا، جانیئے اہم خبر

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
امریکا کی سابق خاتون اوّل مشعل اوباما ہیلری کلنٹن پر بازی لے گئیں۔مشعل اوباما نے سابق وزیر خارجہ اور خاتون اوِل ہیلری کلنٹن سے امریکا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خاتون کا 17 سالہ اعزاز چھین لیا۔گیلپ پول کے مطابق سال 2018ء میں امریکا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین میں سابق خاتون اوّل مشعل اوباما سر فہرست ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اینکر اوپرا وینفرے اور تیسرے نمبر پر ہیلری کلنٹن آئی ہیں۔پسندیدہ مردوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر بارک اوباما گیارہویں برس بھی امریکیوں کے پسندیدہ مرد ہیں، جبکہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے پسندیدہ ترین امریکی مرد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …