انڈونیشیا کا آتش فشاں لاوا اگلنے لگا

انڈونیشیا(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ کراکاٹو سے جاری لاوے ، دھویں، راکھ اور گیسوں کے اخراج نے خطرہ مزید بڑھا دیا۔حکام نے الرٹ لیول میں مزید اضافہ کر دیا، پہاڑ کے ارد گرد سے گزرنے والی پروازوں کا رخ بھی بدل دیا گیا۔انڈونیشیئن حکام نے آتش فشاں کے الرٹ لیول میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پہاڑ کے ارد گرد نو گو زون کے دائرہ کار کو 2 کلومیٹر سے 5 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ائیر ٹریفک کنٹرول حکام نے آتش فشاں کے اوپر سے گزرنے والی پروازوں کا راستہ بدل دیا ہے۔حکام نے لوگوں کو ساحلی پٹی سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پانچ روز قبل آبنائے سنڈا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آیا تھا، جس میں 400 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …