بش سینئر کی آخری رسومات کے موقع پر ٹرمپ کو چپ لگ گئی

امریکہ(میڈیا92نیوز) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سینئر کی آخری رسومات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت تو کی مگر ان کی مکمل خاموشی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شرکت کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آخر رسومات پر تمام شرکاء کی جانب سے ایک ساتھ پڑھےجانے وا لے دعائیہ القابات کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لب ہلتے نظر نہ آئے ۔

اس بات پر کسی نے توجہ دی ہو یا نہ دی ہو مگر سوشل میڈیا نے انہیں اس وقت پکڑ لیا جب رسومات کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام صدور کو پہلی صف میں بٹھایا گیا جہاں سامنے بش سینئر کی میت رکھی گئی تھی۔صدر ٹرمپ ہاتھ باندھے خاموشی سے کھڑے نظر آئے۔صرف یہی نہیں ان کی اہلیہ خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ بھی یہی رویہ اختیار کئے رہیں۔آخری رسومات پر ادا کئے جانے والی اس مخصوص دعا عیسائیت مین کافی مقدّس اورایمان کی تصدیق کی علامت سمجھی جاتی ہے جو کہ میت میں شریک ہر ایک کا پڑھنا لازمی ہوتا ہے۔بے تحاشا بولنے والےٹرمپ کی بے جا خاموشی پر کئی متنازع سوال کھڑے ہوگئے، سوشل میڈیا نے بھی اسے کئی زاویوں سے دیکھا، کسی نے ٹرمپ کو غیر عیسائی قرار دےدیا،کسی نے کہا کہ ہو سکتا ہے ٹرمپ آخری رسومات پر یقین نہ رکھتے ہوں۔واضح رہےصدر ٹرمپ نے بش سینئر کی اہلیہ کا انتقال اپریل میں ہوا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی تھی۔یہ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نےبش سینئر کی آخری رسومات پر ملک میں یوم سوگ کا اعلان کیا اور تو اورٹرجی 20 سربراہ اجلاس سے متعلق اپنی پریس کانفرنس بش کی آخری رسومات تک ملتوی کر دی تھیں۔واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی امریکی صدر بش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکا کے اکتالیسویں صدر تھے وہ جنوری1989سے جنوری 1993تک امریکا کے صدر رہے تھے اور اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم 2000 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کے صاحبزادے جارج بش نے بل ڈیموکریٹ امیدوار البرٹ الگور کو شکست دیکر اپنے والد کیشکست کا بدلہ لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …