بھارتی کسانوں نے برہنہ مارچ کرنے کی دھمکی دے دی

دہلی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارت میں کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاجاً برہنہ پارلیمنٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھارت میں کسان آئے دن سراپا احتجاج رہتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح سویرے ریاست تامل ناڈو سے ایک ہزار کسان دہلی پہنچے ،انہوں نے ہاتھوں میں اپنے ساتھیوں کے ڈھانچے اٹھا رکھے تھے جنہوں نے غربت کے باعث خودکشی کر لی تھی۔کسانوں نے ایک گروہ نے اعلان کیا کہ اگر آج انہیں پارلیمنٹ جانے نہ دیا گیاتو وہ برہنہ مارچ کریں گے۔واضح رہے تقریباً اسّی کروڑ سے زائد دیہی آبادی کے ساتھ بھارت کے دیہات روئے زمین پر مسائل سے بھرے ہیں جہاں کسانوں کی خودکشیوں، بچوں میں غذائی کی کمی، بڑھتی بے روزگاری، بڑھتی بے ضابطگی، قرض داری، اور زراعت کی مجموعی تباہی کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …