انڈونیشیا میں 90 قیدیوں نے جیل حکام کو ماموں بنا دیا

انڈونیشیا(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) انڈونیشیا میں نوے قیدی جیل توڑ کر فرارہوگئے،مفرور قیدیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپے،جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق بندا آچےکی جیل میں کل 726 قیدی تھے جن میں سے ایک سو تیرہ فرارہوگئےتھے جبکہ26 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مفرور قیدیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپے،جیل کی سیکورٹی بڑھادی گئی،۔جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی عبادت کی غرض سے جیل سے باہر لائے گئے تھے جہاں انہوں نے موقع دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔ قیدیوں کی نگرانی کے لئے دس پولیس اہلکاروں کو معمور کیا گیا تھا۔انڈونیشیا میں قیدیوں کا جیل توڑ کر فرار ہونا غیر معمولی نہیں ہے۔ گزشتہ سال مئی میں بھی 400 قیدیوں نے فرار کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …