سعودی عرب میں سونے کی اینٹوں کے چرچے

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
جدہ اسلامی بندرگاہ کے کسٹم حکام 54 کلو گرام سونے کی اینٹیں نیلام کریں گے۔ ان میں سے 42 اینٹوں کا وزن 47 کلوگرام اور باقی تین کا وزن 7 کلو گرام ہے۔ نیلامی 9 دسمبر کو ہوگی۔نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند ہر فرد کو 5 ہزار ریال زرضمانت جمع کرانا ہوگا جسے سونا نہ خریدنے کی صورت میں واپس کردیا جائے گا۔محکمہ کسٹم نے توجہ دلائی ہے کہ نیلامی کا فیصلہ ہوتے ہی تمام رقم نقد یا چیک کی صورت میں ادا کرنا ہوگی۔نیلامی کا فیصلہ ہوتے ہی خریدا ہوا سونا 5 دن کے اندر اندر کسٹم سے لے جانا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے پر اضافی چارجز ادا کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …