وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں 2000 بستر کی کمی کاانکشاف

وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں 2000 بستر کی کمی کاانکشاف
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو مریضوں کے لئے مزید 2000بیڈز درکار ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پمز میں 1300 ، پولی کلینک میں 550 اور قومی ادارہ ری ہیپلیشن میڈیسن میں 500 کے قریب بیڈز کی گنجائش ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ہسپتالوں میں بیڈز کی قلت کے باعث بعض اوقات ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں کے درمیان ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حکام کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کسی نئے ہسپتال کی عدم تعمیر اور زیر التواءصحت پراجیکٹوں کا براہ راست بوجھ مریضوں اور ان ہسپتالوں پر پڑ رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حکام کا مزید کہنا ہے کہ روزمرہ ہزاروں مریض ان ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور ایسی صورت حال میں ہسپتال اور انتظامیہ دونوں کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری کی آبادی 2.2 ملین تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد صرف 2000 ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لئے کم از کم 2000 مزید بیڈز درکار ہیں ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …