پنجاب میں جعلی لائسنس والے 1506میڈیکل سٹور بند

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)پنجاب بھر میں جعلی لائسنس والے 1506میڈیکل سٹورپکڑے گئے جن کو بند کروا دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے ملازمین رشوت لے کر میڈیکل سٹور ز کوجعلی لائسنس جاری کرتے تھے اور یہ کام عرصہ دراز سے جاری تھا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے میڈیکل سٹورز کے فارما سسٹ کے لائسنسوں کے پرانے مینول نظام کو ختم کر کے کمپوٹرائزڈ کیا ۔لائسنس دینے کے عمل کے دوران 29ہزار96پوائنٹ آف سیل (میڈیکل سٹورز)کی نشاندہی کی گئی، ان میں 7ہزار 915اے کیٹگری لائسنس کے تھے ۔کیٹگری بی کے 13ہزار933، کیٹگری بی ڈسپنر والے 6ہزار622اور ہول سیل پوائنٹ 626شامل ہیں ۔ چیف ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے اضلاع کے تیار کردہ پرانے لائسنسز کی جب جامع طریقہ سے سکروٹنی کی گئی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ 1506ایسے میڈیکل سٹور ز ہیں کہ جن کے لائسنس نقلی ہیں اور جعلسازی کے ذریعے بنوائے گئے ۔متعلقہ اضلاع کے شعبہ صحت کے ملازمین کی مدد سے جعلسازی کی گئی اور ڈرگ انسپکٹرز بھی اس کام پر پردہ ڈالتے رہے اور یہ لوگ بلا خوف خطر کام کرتے رہے ۔ ریکارڈکی سکروٹنی کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پنجاب میں 570ایسے میڈیکل سٹورز پر کوئی کوالیفائیڈ فرد موجود نہیں تھا اور لائسنس والا شخص کبھی وہاں موجود نہیں رہا ۔ سکروٹنی کے دوران 66ایسے افراد پکڑے گئے کہ جنہوں نے ایک سے زائد جگہوں پر اپنے لائسنس سے میڈیکل سٹورز کھول رکھے تھے ۔اس حوالے سے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب منو رحیات نے کہا کہ کمپوٹرائزڈ سسٹم نافذ کر کے جعلی لائسنسز کا قلع قمع کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر ایسے لائسنس پکڑے گئے ہیں جن کی کبھی محکمہ صحت پنجاب نے تصدیق نہیں کی تھی۔ نقلی لائسنس والے میڈیکل سٹور ز کو بند کرا دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …