عوام کی خدمت کرنا ثواب بھی ہے اور طب کے شعبے کا تقاضہ بھی،ڈاکٹرعاصم حمید

عوام سے عملے کے بہتر رویے ، ڈیوٹی پر موجودگی کی کڑی نگرانی کررہا ہوں،ایم ایس جناح ہسپتال
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) ایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا ہے کہ صحت کا محکمہ لوگوں کی خدمت کا شعبہ ہے۔ عوام کی خدمت انسان دوست رویے اور پروفیشنل طریقے سے کی جائے تو اس میں ثواب بھی ہے اور طب کے شعبے کا تقاضہ بھی۔ ہسپتال میں گروپنگ ، ما فیا اور سیاسی مداخلت کا خاتمہکردیا گیا ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ کو خاص طور پر اپنے سٹاف کے رویے کو بہتر اور ا±ن کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹرعاصم حمیدنے گزشتہ روزآن لائن سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال اگر کوئی ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کا دیگر عملہ ڈیوٹی سے غائب پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہسپتال کو خود مانیٹر کررہا ہوں اور عوام کے ساتھ اپنے سٹاف کے رویے کو بہتر بنانے اور سٹاف کی ڈیوٹی پر موجودگی کی کڑی نگرانی بھی کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹرعاصم حمیدنے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ سٹاف کا رویہ بہترکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …