فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،43 سوکلو مضر صحت گوشت برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،43 سوکلو مضر صحت گوشت برآمد
لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ویجیلینس ٹیموں نے بکرمنڈی کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاہوریوں کو بیمار جانوروں کا ناقص گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے. میٹ سیفٹی ٹیموں نے 4300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت اور 8 ہزار کلو جانوروں کی باقیات برآمد کرلیں. بکرمنڈی اولڈ سلاٹر ہاؤس ایریا میں کارروائیوں کے دوران 3 غیر قانونی مذبح خانے ،میٹ چلر اور فیٹ رینڈنگ یونٹ سیل کردیے گئے. فوڈ اتھارٹی نے چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتی لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغاز کردیا. پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائرہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرانے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا.

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …