عالمی سطح پر ہر چوتھی انسانی موت کی وجہ ماحولیاتی تباہی، اقوام متحدہ

عالمی سطح پر ہر چوتھی انسانی موت کی وجہ ماحولیاتی تباہی، اقوام متحدہ
عالمی سطح پر ان25فیصد اموات کا سبب انسانوں ہی کی پیدا کردہ آلودگی اور ماحولیاتی نقصانات بنتے ہیں،رپورٹ
نیویارک(میڈیا92نیوز آن لائن)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قبل از وقت انسانی اموات میں سے ایک چوتھائی ہلاکتوں کی وجہ ماحولیاتی تباہی کا عمل بنتا ہے۔ بدھ کے روز جاری کی گئی کرہ ارض کی تشویشناک صورت حال سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ان پچیس فیصد اموات کا سبب انسانوں ہی کی پیدا کردہ آلودگی اور ماحولیاتی نقصانات بنتے ہیں۔ اس رپورٹ کو ’گلوبل اینوائرمنٹ آؤٹ لک‘ یا جی ای او کا نام دیا گیا ہے، جو ستر سے زیادہ ممالک کے ڈھائی سو سے زائد سائنسدانوں نے چھ سالہ تحقیق کے بعد تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں امیر اور غریب ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج، ماحولیاتی آلودگی، بھوک کے مسئلے، غربت اور بیماریوں سمیت بہت سے امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …