روزانہ 20 خواتین میں کینسر تشخص ہو رہا ہے، پروفیسر روبینہ ذاکر

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا ہے کہ کم عمری میں ہونے والی شادیوں کی روک تھام سے خواتین میں سرویکل کینسر کی بڑھتی شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ روزانہ 20 خواتین میں سرویکل کینسر ڈائیگناز ہورہا ہے. وہ نیو کیمپس میں منعقدہ پاکستان میں سرویکل کینسر کی روک تھام سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کررہی تھیں. سیمینار میں مختلف این جی اوز کے نمائندوں ، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے خواتین میں سرویکل کینسر کی سکریننگ اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی. انہوں نے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچنے کے لئے ہمیں کم عمری کی شادی ،سگریٹ نوشی جیسے رسک فیکٹرز پر قابو پانا ہوگا اور صحت مند طرز زندگی اپنانا ہوگا.انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے سرویکل کینسر سے ہونے والی اموات پر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …