آپ شوگر اور دل جیسی خطرناک بیماریوں سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ جانیئے خاص رپورٹ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) آج کل لوگوں میں بہت سی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں، خاص طور پر شوگر اور دل کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں. بہت کم عمر کے لوگ بھی ان خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں لیکن ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ایک ایسی تحقیق سامنے آگئی ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، اس تحقیق کے مطابق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کالے چاول کھانے چاہیے،کالے چاول بھی چاولوں کی ایک قسم ہے بہت کم لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں.اس میں آئرن، وٹامن ای اور اینٹی آکسائڈنٹ کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے.
https://media92.pk/2019/01/24/سانحہ-ساہیوال-،ج…ٹی-ارکان-4-فروری/
ان چاولوں کے استعمال سے شوگر اور دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے. پاکستان میں بہت سے لوگ سفید چاول بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کے زیادہ استعمال سے وہ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جیسا کہ موٹاپا اور بہت سی بیماریاں. لیکن کاے چاول انسان کی صحت کے حوالے سے بہت اچھے ہیں. ان میں فائبر کی بڑی تعداد موجود ہے.اب آپ یہ سوال پوچھ رہے ہوں گے کہ یہ چاول کہاں پائے جاتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ چاول انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …