لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بلڈ پریشر ایک ایسا مرض بن چکا ہےجس کا آج کل ہر شخص شکار نظر آتا ہے، اس کی وجہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی اور ذہنی تناؤ ہے۔
اکثر لوگ اپنی تیز رفتار زندگی میں ان باتوں کا خیال نہیں رکھتے اور بلڈ پریشر کا شکار ہوجاتے ہیں پھر اس کو کنٹرول میں کرنے کے لیےمختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے مزید امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ماہرین طبی نے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کا انتہائی آسان اور گھریلو نسخہ بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد ’لہسن‘ کا باقاعدگی سے استعمال کریں کیونکہ لہسن کولیسٹرول اور خون کو گاڑھا کر نے والے چکنے مادے کو کم کرتا ہے اور خون کو پتلا بھی کرتا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لہسن میں شامل اجزاء ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتے ہیں اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سےروکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لہسن کا کام دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات کو روکنا بھی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ لہسن کا استعمال اور بھی دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔بلڈ پریشر میں کمی کے لیے مختلف طریقوں سے لہسن کا استعمال کیا جاسکتا ہےجیسے کہ:
ثابت لہسن:
تازہ اور ثابت لہسن کا ایک جوا روزانہ صبح نہار منہ یا دن میں کسی بھی وقت چبالینے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نہار منہ لہسن کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
لہسن پائوڈر:
روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 900 ملی گرام لہسن کے پائوڈر کا استعمال بلڈ پریشر کو 9 سے 12 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔
سلاد:
اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سلاد کے طور پر بھی لہسن کا استعمال کیا جاسکتا ہے یہ بھی بلڈ پریشر کو کم یا کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
لہسن کا دودھ:
ماہرین طبی نےبلڈ پریشر کے علاوہ دیگر بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے لہسن کا دودھ پینے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ 10 سے 12 لہسن کی پھانکیں لیں اور ان کو پیس لیں پھر تیز گرم دودھ میں وہ شامل کردیں اور پی لیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France garlic Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES health HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November tv انڈیا فوائد
یہ بھی پڑھیں
بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار
شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …