محکمہ پولیس میں کھاتے پیتے پیٹوﺅں کو آئی جی پنجاب کی نظر لگ گئی

لاہور(میڈیا 92نیوز رپورٹ) پنجاب پولیس میں موٹی توندوں والے افسران واہلکاروں کی شامت آگئی، آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ماتحت افسران واہلکاروں کی ”فزیکل فٹنس“ کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ،اہلکاروں کی فٹنس برقرار رکھنے کےلئے ٹریننگ سیشن منعقد کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بڑھی ہوئی توندوں پر اظہار ناراضگی ظاہر کیا تھا ا ور توندیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں تعینات بیشتر اہلکار فٹنس معیار پر پورا نہیں اترتے، فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ٹریننگ شیڈول نہ ہونے پر اہلکاروں کی توندیں بڑھی ہوئی ہیں اوروہ دوڑنے سے تو دور تیز پیدل چلنے سے بھی قاصر ہیں، دو قدم چلنے پر انکا سانس پھول جاتا ہے، متعدد افسران واہلکار تھانے سے گاڑی اورگاڑی سے تھانے تک جانے کےلئے پیدل چلتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، رحیم یارخان، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، ننکانہ، پاکپتن اور میانوالی میں بیشتر اہلکار جسمانی فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے، فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث اہلکاروں کو چھاپے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوربیشتر اہلکاروں سے دیواریں نہیں پھلانگی جاتیں۔ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں آر پی او اور سی پی اوز سے کہا گیا ہے کہ افسران واہلکاروں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔تمام اضلاع میں موجود ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اس حوالے سے فٹنس چیک کرنے کےلئے شیڈول جاری کرے اور اہلکاروں کی فٹنس رپورٹ سی پی او آفس بھجوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …