رائے ونڈ رکشہ کی زد میں آکر 6سالہ بچی جاں بحق

لاہور (جرائم ڈیسک/میڈیا92نیوز)رائیونڈ کے علاقہ میں تیزرفتاررکشہ نے بے قابو ہوکرسڑک عبور کرتے ہوئے 6سالہ بچی کو ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ قصور روڈ پر سڑک عبور کرتی ہوئی 6سالہ افشاں کو تیز رفتار رکشے نے بے قابو ہوتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ڈرائیور رکشے سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔اس واقع کی اطلا ع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا اور مرنے والی کے باپ کی مدعیت میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …