ایف آئی اے کرائم سرکل کا جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کا جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن ۔بڑی تعداد میں غیر معیاری ٹیکے اور ادویات قبضے میں لے لی گئیں ۔ جعلی اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے غیر رجسٹر ڈ اور ناقص ا دویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز پر چھاپے ۔اکبر میڈیکل سٹورمیں ڈوساکو لیبارٹری کے غیر معیاری انجیکشن فروخت کیے جا رہے تھے ۔چھاپوں کے دوران مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمیل احمد میو کی نگرانی میں انسپکٹر نیئر ترمذی، ڈرگ انسپکٹر حسن سعید اور اکرم سندھو نے کارروائیاں کیں ۔ایف آئی اے ٹیم نے سٹور کے مالک شوکت علی کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …