قتل کیس میں مجرم یونس کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ سزا سنا دی

(جرائم ڈیسک /میڈیا92نیوز) سیشن کورٹ نے قتل کیس میں مجرم یونس کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ سزا سنا دی۔عدالت نے ساتھی ملزم یوسف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع نے جرم ثابت ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا۔دونوں ملزموں پر عبدالغفور نامی بزرگ شہری کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔دونوں کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ 2013 میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ایک مجرم یونس کو عمر قید اور دوسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …