اینٹی کرپشن کے افسران کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا

لاہور (میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے افسران کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور نے شہری شاہد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن کے افسران آئے روز بلاوجہ تنگ کرتے ہیں۔افسران گھر آکر رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کہ عدالت افسران کو بلاوجہ حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …