عدالت نے سکینڈل کوئین ادکارہ میرا اور عتیق الرحمان کو مصالحت کے لیے 10 اپریل کو طلب کرلیا

لاہور (میڈیا92نیوز)فیملی عدالت نے سکینڈل کوئین ادکارہ میرا اور عتیق الرحمان کو مصالحت کے لیے 10 اپریل کو طلب کرلیا۔عدالت نے کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے۔تصیلات کے مطابق فیملی جج بابر ندیم نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر  کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو عتیق الرحمان نے تمام گواہان کے بیانات پر اپنی جرح مکمل کرلی۔عدالت نے قانون کے مطابق آئندہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے درمیان مصالحت کروانے کے لیے دونوں کو عدالت کے روبرو طلب کرلیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اگر دونوں کے درمیان مصالحت نہیں ہوتی تو عدالت قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کی درخواست جولائی 2009 میں دائر کی تھی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عتیق الرحمان جھوٹا نکاح نامہ تیار کرکے میرا شوہر ہونے کا دعوی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …