اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم

لاہور (میڈیا92نیوز)فیملی عدالت نے اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق فیملی جج نے عاصمہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر طارق ٹیڈی نے طلاق دے دی ہے۔دو بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا۔بچوں کا خرچہ اکیلے برداشت نہیں کرسکتی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ آئندہ سماعت پر ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …