وارڈن گردی کا ایک اورواقعہ بزرگ شہری حسن محمد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

لاہور(میڈیا92نیوز) وارڈن گردی کا ایک اور واقع رونما ہو گیا، مال روڈ ڈیوٹی پہ معمور ٹریفک وارڈنز نے بزرگ شہری حسن محمد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ ڈی ایس پی ٹریفک آفس تھری کے قریب وارڈنز نے موٹرسائیکل کے کاغذات تاخیر سے دکھانے پر شہری حسن محمد کے بیٹے پہ تشدد شروع کر دیا اور مار مار کر درگت بنا دی۔بزرگ شہری حسن محمد جب اپنے بیٹے کو بچانے آگے ہوا تو ٹریفک وارڈنز نے سفید داڑھی اور بزرگی کا بھی خیال نہ کیا اور بری طرح بزرگ شہری کو مارنا شروع کر دیا، بزرگ شہری حسن محمد پنجاب یونیورسٹی میں سرکاری ملازمت کرتا ہے۔اس موقع پر ڈولفن فورس کے اہکار پہنچے لیکن لڑائی کی گتھی سلجھانے کے بجائے بزرگ شہری کو دھکے مارنے لگے، شہری پر تشدد کے واقع کا نوٹس تاحال سٹی پولیس کے افسران نے نہیں لیا۔واضح رہے کے لاہور میں وارڈن گردی کے ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں بزرگ شہریوں کے ساتھ ایسا بھیانک برتاﺅنہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …