سعودی عرب ،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 ترک گرفتار

ریاض(کرائم ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سعودی عرب میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 ترک باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورس نے مملکت میںمقیم13 ترکی تارکین کو گرفتار کیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھے ۔پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ اتوار کو سیکیورٹی فورس نے12 ترکی شہریوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ 13 واں مطلوب شخص منگل کو گرفتار ہوا ۔گرفتار شدگان مملکت کے امن واستحکام کے خلاف سازش کر رہے تھے ۔ان کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …