ایک شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنی بھابھی ، بیٹی، 2 بھتیجوں اور بھتیجی کو مار کر خود کشی کرلی

گجرات (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات کے علاقے بھدر میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی، جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق بھدر کے رہائشی مبشر نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنی بھابھی ، بیٹی، 2 بھتیجوں اور بھتیجی کو مار کر خود کشی کرلی۔ قتل کی لرزہ خیز واردات کا سن کر اہل علاقہ سوگ میں ڈوب گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی تمام پہلوﺅں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …