لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)سبزہ زار کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا ۔ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کردی ۔ فاروق سبحان اپنے بھائی اسد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ لیاقت چوک کے قریب ڈور پھر نے سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ پاس سے گزرنے والی پیر وفو رس کی گاڑی کو روکا گیا اور کہا گیا کہ انہیں ہسپتال پہنچا دو لیکن اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور گاڑی بھگادی
جس کے بعد مقامی افراد نے دونوں بھائیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں خون زیادہ بہہ جانے کے باعث فاروق سبحان جانبر نہ ہوسکا ۔ ورثا اور عزیز واقارب نے ہسپتال کے باہر لاش سٹرک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ، مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی تاہم پولیس کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا ۔ جاں بحق ہونے والا فاروق سبحان 4بچوں کا باپ تھا ۔ رات گئے تک سبزہ زار ، شیراکوٹ اور نوانکوٹ کی پولیس حدود کا رونا روتے ہوئے مدعا ایک دوسرے پر ڈالتے رہی۔ آئی رہا تھا کہ لیاقت چوک کے قریب ڈور پھرنے سے دونوں طلب کرلی۔