زینب قتل کیس: مجرم عمران نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز) قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت انسان عمران علی نے اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

میڈیا92نیوزکے مطابق عمران کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

مجرم عمران نے اپنی اپیل میں اپنے آپ کو بے گناہ ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خلاف ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ بڑی جلدی میں دیا، لہٰذا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم عمران کو زینب قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت کے علاوہ عمر قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …