لاہور: سیشن کورٹ کے باہر تصادم ، فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز) لاہور سیشن کورٹ میں ایک بار پھر گولیاں چل گئیں ، زمین کے تنازعے پر وکیل نے 2 وکلا کی جان لے لی ، ملزم اور مقتول دونوں آپس میں کزن ہیں ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ، لاہور سیشن کورٹ میں 20 دن میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمن کی عدالت کے باہر دو وکلا زمین کے تنازع پر آپس میں الجھ پڑے ۔ کاشف راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کر کے ساتھی وکیل رانا ندیم ایڈووکیٹ کی جان لے لی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا وکیل بھی جاں بحق ہوگیا ۔ قاتل اور مقتول دونوں وکلا آپس میں رشتے دار تھے۔

پولیس کی بھاری نفری سیشن عدالت پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ رواں ماہ سیشن کورٹ میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 31 جنوری کو مخالفین کی فائرنگ سے قتل کا ملزم اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے تھے ۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سیشن جج عابد حسین قریشی نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور کہا سکیورٹی کے باوجود اسلحہ اندر کیسے آیا ؟، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے 2 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …