لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ، وکیل جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک وکیل جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دو وکیلوں کا آپس میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق وکیل کی شناخت رانا اشتیاق کے نام جبکہ زخمی ہونے والے وکیل کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں وکیل آپس میں قریبی رشتہ دار تھے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …