مشال قتل کیس :کے پی حکومت ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گی

پشاور(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)خیبرپختونخوا حکومت آئندہ دو روز میں مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی ایڈوکیٹ جنرل لطیف یوسفزئی کو مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپیل کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے اور آئندہ دو روز میں اپیل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ا نہوں نے کہا کہ 26 ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پہلے ہی مشترکہ اپیل میں شامل ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …