پلاسٹک مٹیریل کی ملکی برآمدات میں 60.44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

پلاسٹک مٹیریل کی ملکی برآمدات میں 60.44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن )رواں مالی سال 2018-19کے پہلے 8ماہ کے دوران پلاسٹک مٹیریل کی ملکی برآمدات میں 60.44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18میں جولائی تا فروری کے دوران پلاسٹک مٹیریل کی ملکی برآمدات ایک لاکھ 51ہزار 535 میٹرک ٹن رہیں جنکی مجموعی مالیت 17ہزار 338 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک مٹیریل کی ملکی برآمدات ایک لاکھ 70 ہزار 29میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 28ہزار 417 ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک مٹیریل کی ملکی برآمدات میں 11ہزار 30ملین روپے یعنی 60.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …